• news

بلدیاتی انتخابات کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی: الیکشن کمشن کی وضاحت

اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ ملک میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے تاحال کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی، وفاق اور صوبوں میں قانون سازی کا عمل مکمل ہونے تک بلدیاتی انتخابات کی تاریخ نہیں دی جا سکتی، اگر وفاق اور صوبوں نے بروقت قانون سازی کر لی تو بلدیاتی انتخابات 15 نومبر تک ہو سکیں گے۔ سینئر آفیسر نے وضاحت کی ہے کہ کمیشن نے صوبوں اور دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کا ذمہ دار الیکشن کمیشن نہیں بلکہ وفاق اور صوبوں نے اس حوالے سے قانون سازی ابھی تک مکمل نہیں کی۔

ای پیپر-دی نیشن