• news

ماڈل ٹائون واقعہ: جے آئی ٹی نے فائرنگ کرنیوالے عوامی تحریک کے 5 کارکنوں کا سراغ لگا لیا

لاہور (این این آئی) سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے فائرنگ کرنے والے عوامی تحریک کے پانچ کارکنوں کا سراغ لگا لیا، برآمد ہونے والے اسلحے کی تصدیق بھی کر لی گئی ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مختلف اداروں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بہت سے اہم امور کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوئی۔ ادارہ منہاج القراج سے ملنے والی دو کلاشنکوفوں سے بارہ رائونڈ فائر کیے گئے جن کے خول میچ کر گئے ہیں۔ تحویل میں لئے جانے والے تین پسٹل کے ساتھ بھی خول میچ کر گئے۔ پسٹل سے فائر کیے جانے والی چونتیس گولیوں کے خول میچ ہوئے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ ادارہ منہاج القران کی طرف سے فائرنگ کرنے والے پانچ افراد کا تحقیقاتی ٹیم نے سراغ تو لگا لیا ہے مگر ان کو ابھی تحویل میں لینے کا فیصلہ نہیں ہو سکا ۔ تحقیقات میں یہ بھی امر سامنے آیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں ایلیٹ فورس طلب کرنے کا فیصلہ پولیس حکام نے گھبراہٹ میں کیا اور ایلیٹ فورس کی مظاہرین کو ہینڈل کرنے کی کوئی تربیت نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن