• news

شیخ رشید احمد کی معقول تجویز

مکرمی! شیخ رشید احمد صاحب صدر عوامی مسلم لیگ کی یہ تجویز انتہائی معقول اور مناسب ہے کہ آئی ڈی پیز کی مدد کیلئے بجلی کے ہرپل میں 10روپے بطور امدادی فنڈ شامل کرکے عوام سے وصول کیا جائے اس سے آئی ڈی پیز کی مناسب مدد ہو جائیگی حکومت کا مالی بوجھ بھی کم ہو جائیگا اور عوام کی اس نیکی کے بدلے ثواب ملے گا۔ بلکہ کمرشل بجلی کے بلوں پر 20روپے وصول کئے جائیں۔ نیز خاکسار کی مودبانہ گزارش ہے کہ بنکوں اور مالیاتی اداروں میں زکوۃ کی جو کٹوتی کی جاتی ہے اسے فوراً ختم کردیا جائے۔ یہ سلسلہ جنرل محمد ضیاء الحق کے دور میں شروع کیا گیا تھا جو کہ اب تک جاری ہے ۔ مگر اس کا اصل مقصد فوت ہوچکا ہے اس کا فائدہ صرف سفارشی لوگوں کو پہنچ رہا ہے اصل مستحقین اس سے محروم ہیں۔ (محمد خورشید انور بغدادی)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن