NTS کی فیس کم کی جائے
مکرمی! مودبانہ گزارش ہے کہ جناب کے زیر سایہ سرکاری ملازمین کو بھرتی کرنے کا جو نیا سلسلہ چل نکلا ہے دراصل وہ غریب آدمی کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔ آپ کی حکومت میں تمام ادارے جو آپ کی زیر نگرانی سب ادارے ملازمین کی بھرتی کیلئے (NTS)کے سپرد کردیتے ہیں جو غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہے۔ (NTS)ادارہ جو ہر درخواست گزار سے کم سے کم 500/-روپے اور اس سے بھی زیادہ وصول کرتا ہے۔ اسکے علاوہ درخواست کے کاغذات تیار کرنے پر200/-خرچ آتا ہے۔ ایک غریب آدمی روزانہ300/-سے 400/-روپے کماتا ہے۔ وہ طالب علم جو مزدوری کرکے مشکل سے اپنے خاندان کے اخراجات چلاتا ہے ۔ اس کی تنخواہ زیادہ سے زیادہ 6سے 7ہزار ہوتی ہے۔ وہ ہر بار (NTS)کی فیس کیسے برداشت کرسکتا ہے۔ وہ زیادہ سے زیادہ 3سے 4بار کوشش کرسکے گا۔ اس کے بعد اخراجات برداشت کرنے کی ہمت ختم ہوجائے گی۔ لہذا استدا ہے کہ NTSکی فیس غریب کی پہنچ میں لائی جائے تاکہ ہر غریب آدمی سرکاری ملازمت کیلئے اپلائی کرسکے۔ (پاکستان کا ایک غریب طالبعلم)