• news

بشار الاسد نے تیسری بار صدر کا حلف اٹھا لیا مغرب کو دہشت گردی کی معاونت کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی: خطاب

دمشق ( اے ایف پی + بی بی سی ) بشار الاسد نے تیسری مدت کیلئے حلف اٹھا لیا،  7 برس تک شام کے صدر رہیں گے ۔ عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد بشار الاسد نے اپنے حامیوں سے کہا ’گذشتہ تین سالوں اور چار مہینوں میں کچھ افراد نے آزادی کے لیے آواز اٹھا ئی ۔ وہ انقلاب چاہتے تھے تاہم آپ لوگ اصل انقلابی ہیں اور میں آپ کو اس انقلاب اور فتح پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ بشار الاسد نے عرب ، علاقائی اور مغربی ممالک جو ان کی حکومت کو ختم کرنے کے لیے باغیوں کی مدد کر رہے ہیں سے کہا ’ انہیں بہت جلد دہشت گردی کی معاونت کرنے کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن