فرانس : پہلی جنگ عظیم کی یاد گاری تقریب میں شرکت کرنیوالے پاکستانی دستے کا سفارتخانے میں شاندار استقبال
پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) فرانس میں پہلی جنگ عظیم کے دوران جان کا نذرانہ دینے والوں کی یاد میں تقریبات میں شرکت کرنیوالے پاک فوج کے دستے اور طلبا کاپاکستانی سفارتخانے پہنچنے پر پر جوش استقبال کیا گیا ۔ سربراہی بریگیڈیئر عزیرکر رہے تھے ۔ سفیر غالب اقبال نے امن کیلئے فوج کی خدمات کو سراہا ۔ بریگیڈیئر عزیر احمد نے کہا وفد کے ارکان کی ایسی تقریبات میں شرکت اعزاز کی بات ہے ۔