فلپائن میں سمندری طوفان10افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر
منیلا(آن لائن)فلپائن میں سمندری طوفان ’رماسون‘ سے 10 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں ،طوفان دارالحکومت منیلا سے ٹکراگیا۔ "رماسون" نامی سمندری طوفان مشرقی جزیروں سے ٹکرانے کے بعد بدھ کی صبح دارالحکومت فلپائن سے ٹکرایا، جس میں10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ طوفان کے باعث منیلا کے ساحلی علاقوں سے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مقامی آبادی کو نکال لیا گیا ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد علاقے سے نقل مکانی کرچکے ہیں جبکہ دارالحکومت کے تمام سرکاری دفاتر، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔
فلپائن/طوفان