پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی: فرحت اللہ بابر
کراچی (ثناء نیوز) پیپلز پارٹی نے سابق صدر آصف زرداری سے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے رابطوں کی تردید کردی ہے۔ سابق صدر آصف زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا سابق صدر آصف زرداری سے کوئی رابطہ ہوا نہ ہی آصف زرداری کو ان کی جانب سے کوئی فون کال موصول ہوئی اس حوالے سے خبریں درست نہیں۔ شاہ محمود قریشی کی طرف سے سابق صدر کو اگر کوئی کال موصول ہوتی تو میڈیا کو از خود آگا کیا جاتا میڈیا میں رابطوں میں اس حوالے سے آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی۔
فرحت اللہ بابر