فوج اقتدار پرقبضہ کر نے کیلئے تیار نہیں عمران کسی ’’چیف‘‘ کے فون پر ’’آزادی مارچ‘‘ ختم کرتے نظر آتے ہیں، اعتزاز
لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ فوج اقتدار پرقبضہ کر نے کیلئے تیار نہیں مگر عمران خان کا آزادی مارچ کے بعد حکومت کے خاتمے کے بغیر واپس آنا مشکل ہو گا ‘ عمران خان کسی ’’چیف‘‘ کے فون پر آزادی مارچ پر امن طور پر ختم کرتے نظر آتے ہیں‘ عمران خان نے ’’آزادی مارچ‘‘ کے بعد جلسہ کر کے واپس آنا ہے تو یہ ’’فضول‘‘ قدم ہو گا‘ طاہر القادری کے انقلاب کا کوئی وجود نہیں صرف باتیں ہی کرتے رہیں گے‘ آصف زرداری اور بلاول بھٹو بہت جلد پنجاب کا دورہ کر یں گے۔ پیپلز پارٹی فرینڈلی نہیں شائستہ اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے، جہاں بھی عوام کے مسائل کے بات ہو گی ہم عوام کا ساتھ دیں گے مگر حکومت کو کسی غیرآئینی طریقے سے ختم کرنے کی حمایت نہیں کر سکتے۔