• news

وفاقی وزیر عباس آفریدی کے مشروط استعفے کی پیشکش ارکان قائمہ کمیٹی نے ہنس کر ٹال دی

اسلام آباد (اے این این ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے اجلاس میں وفاقی وزیر سینیٹر عباس آفریدی کی مشروط استعفے کی پیشکش کمیٹی اراکین نے ہنس کر ٹال دی۔ جمعرات کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کراچی ٹیکسٹائل گارمنٹس سٹی پر بحث کی گئی اور وفاقی وزیر ٹیکسٹائل انڈسٹری عباس آفریدی نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ وہ اس پر کام کا آغازستمبر میں شروع کرا دینگے۔ اگر میں ستمبر میں کام شروع نہ کراسکا تو استعفیٰ دے دوں گا لیکن کمیٹی اراکین بھی اپنے استعفے تیار رکھیں۔

ای پیپر-دی نیشن