بھارت اور افغانستان سے تجارت کے فروغ کیلئے چمن، واہگہ بارڈر پر 3 نئی ڈرائی پورٹس بنانے کا فیصلہ
لاہور(آئی این پی) پڑوسی ممالک کے ساتھ علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے حکومت چمن اور واہگہ بارڈر پر تین نئی ڈرائی پورٹس بنائے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے بھارت اور افغانستان کے ساتھ تجارتی روابط کو پروان چڑھانے کیلئے تین نئی خشک بندرگاہیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے پر تقریباً 22 ارب روپے لاگت آئے گی اور اس کی تکمیل کا عرصہ 36 ماہ رکھا گیا ہے۔ تاجروں کے مطابق نئی پورٹس کے قیام سے تجارتی عمل تیز ہونے کے ساتھ لاگت میں بھی کمی آئے گی۔