• news

پاکستان کی اقتصادی ترقی میں 4.1 فیصد اضافہ ہوا:ایشیائی ترقیاتی بنک

اسلام آباد (این این آئی) ایشیائی ترقیاتی بنک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی گزشتہ مالی سال میں اقتصادی ترقی کی شرح حیران کن طور پر بڑھ کر 4.1 فیصد رہی۔ موجودہ اور آئندہ سال مہنگائی کی شرح کم رہے گی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بنک نے ایشیائی جائزہ ضمنی رپورٹ جاری کردی ۔ پاکستان کی اقتصادی ترقی کا ابتدائی اندازہ 3.4 فیصد لگایا گیا تھا جنوبی ایشیاء کی رواں سال مجموعی شرح نمو 5.3 فیصد سے بڑھ کر پانچ اعشاریہ چار فیصد رہے گی ۔پاکستان میں دو ہزار چودہ اور پندرہ کے دوران مہنگائی کی شرح کم رہے گی۔ جنوبی ایشیاء میں بھی مہنگائی کی شرح کم ہوکر چھ اعشاریہ تین فیصد رہے گی جبکہ آئندہ سال خطے میں مہنگائی کی شرح 6.1 فیصد رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن