راولاکوٹ: بھارتی فوج کی پاکستانی چوکی پر پھر بلا اشتعال فائرنگ
راولاکوٹ (این این آئی) بھارتی فوج کی سرجیت سنگھ سیکٹر پر پاک رینجرزپربلا اشتعال فائرنگ ،جوابی فائرنگ سے بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔ پاکستان رینجرز کے ذرائع کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے سرجیت سنگھ سیکٹر میں رینجرز کی چوکی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔رینجرز کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا اور بھارتی فورسز کی گنوں کو خاموش کرادیا واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بی ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع جموں میں کنٹرول لائن پر آر ایس سیکٹر جمعرات کی رات 11 بجے بھارتی چوکی پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی جو صبح ساڑھے چار بجے تک جاری رہی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بی ایس ایف حکام کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نے بھی فائرنگ کا جواب دیا۔