• news

کیچ میں فورسز کے قافلے پر حملہ کر کے 11 اہلکار قتل کر دئیے، کالعدم بی ایل اے

کوئٹہ (آن لائن)کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے کیچ کے علاقے دشت میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 11اہلکاروں کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گوہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا بلوچ کارندوں نے کیچ کے علاقے دشت میں بیری گڑی کے مقام پر سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کار ہتھیاروں اور راکٹوں سے حملہ کرکے 11اہلکاروں کو شہید و متعدد کو زخمی کر دیا تاہم دوسری جانب سکیورٹی فورسز پر حملے اور اہلکاروں کی ہلاکت سے متعلق سرکاری سطح پر کسی قسم کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔ حکام نے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں کی جانب سے کئے جانے والے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن