الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے سلطان ہنجرا کو نااہل قرار دیدیا، دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم
بہاولپور (آن لائن) الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی رکن سلطان محمود کو نا اہل قرار دیکر فوری طور پر حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا ۔قومی اسمبلی کا حلقہ این اے176 مظفر گڑھ سے مسلم لیگ(ن) کے سلطان محمود رکن منتخب ہوئے تھے جس کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں غلام مصطفی کھر نے پٹیشن داخل کی ،جس پر گزشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے سلطان محمود کو نا اہل قرار دیدیا اور کہا کہ آئین کے آرٹیکل62 اور63 کے تحت قومی اسمبلی کے ممبر بننے کے اہل نہیں۔ الیکشن ٹربیونل نے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم بھی دے دیا۔