• news

ٹرپل ون بریگیڈ کے افسروں کی آمد پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کھلبلی، سکیورٹی کا جائزہ لینے آئے ہیں، سپیکر نے تسلی دلائی

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کے مرکزی دروازے پر 111 بریگیڈ کے افسروں کی آمد نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حکام میں کھلبلی مچا دی۔ پاک فوج کے 111 بریگیڈ کے افسروں نے 14 اگست کی پریڈ کے سلسلے میں سکیورٹی امور کا جائزہ لینے کے لئے پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ کیا، جب وہ پارلیمنٹ ہائوس کے گیٹ پر پہنچے تو پولیس کے ایس پی سکیورٹی نے سیکرٹری اسمبلی ریاض خان سے رابطہ قائم کیا۔ جس پر سیکرٹری اسمبلی گھبرا کر سپیکر سردار ایاز صادق کے پاس پہنچ گئے اور انہیں پیغام دیا۔ سپیکر نے کہا کہ آپ پریشان نہ ہوں فوج کے افسران کو پارلیمنٹ ہائوس کے اندر بلا لیں۔ مجھے پتہ ہے کہ وہ کیوں آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس کے بعد سیکرٹری اسمبلی نے پاک فوج کے افسروں سے ملاقات کی اور سکیورٹی کے امور پر اہم فیصلے کئے۔

ای پیپر-دی نیشن