• news

موٹر سائیکل سوار تین افراد کا ٹریفک وارڈن پر تشدد، اینٹیں مار کر بازو توڑ دیا

لاہور ( نامہ نگار)شفیق آباد کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار تین افراد نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کر دیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ اسکے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔بتایا جاتا ہے کہ شفیق آباد کے علاقہ میں ٹریفک وارڈن رحمان ڈیوٹی دے رہا تھا کہ اس دوران بابر اور اسے دو ساتھیوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی تو وارڈن نے انہیں منع کیا تو بابر اور اس کے ساتھیوں نے ٹریفک وارڈن رحمان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اینٹیں مار کر اسکے دائیں بازو کی ہڈی توڑ دی۔اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر بابر کو گرفتار کرلیا جبکہ اسکے دو ساتھی فرار ہوگئے۔ وارڈن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے جبکہ پولیس نے بابر اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے اور گرفتار بابر کو حوالات میں بند کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن