• news

’’لومیرج‘‘ لڑکی کی ماں نے ہائیکورٹ کے احاطے میں لڑکے پر تھپڑوں کی بارش کردی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے اہل خانہ نے داماد اور اسکے ساتھ آئے افراد کو پیٹ ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے لو میرج کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار علی شان نے موقف اختیار کیا کہ اس نے ملک پارک کی نفیسہ سے پسند کی شادی کی مگر اسکے سسرالیوں نے اپنی بیٹی کے اغوا کا جھوٹا مقدمہ بنا ڈالا۔ عدالتی حکم پر پولیس نے لڑکی کو عدالت میں پیش کیا تو اس نے موقف اختیار کیا کہ اس نے اپنی پسند سے علی شان سے شادی کی مگر گھر والے دشمن بن گئے۔ جس پر عدالت نے لڑکی کو اسکے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔کمرہ عدالت سے باہر آتے ہی لڑکی کی والدہ نے داماد اور اسکے ساتھیوں پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ عدالتی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے بیچ بچائو کرا کے لڑکی کو اسکے شوہر کے ہمراہ بھجوا دیا۔
لڑکی کی ماں

ای پیپر-دی نیشن