• news

زرمبادلہ ذخائر میں 12 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کی کمی

کراچی (ثناء نیوز)  ملک میں زرمبادلہ  کے مجموعی ذخائر 12 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کی کمی سے 14 ارب 51 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ سٹیٹ بنک  آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 11  جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران  سرکاری ذخائر  میں 11 کروڑ 65 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بنکوں کے ذخائر  میں 76 لاکھ ڈالر کی کمی واقعہ ہوئی سٹیٹ بنک  کے مطابق 11 جولائی 2014ء کو زرمبادلہ  کے ذخائر کی مجموعی  مالیت 14 ارب 51  کروڑ  36 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
زرمبادلہ

ای پیپر-دی نیشن