• news

پاکستانی فورسز کی گولہ باری سے 10سالہ بچی زخمی ہوگئی: افغانستان کا الزام

کابل (آئی این پی) افغانستان نے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پھر  سرحد پار سے گولہ باری کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستانی فورسز کی مشرقی صوبہ کنٹر میں گولہ باری سے ایک 10 سالہ بچی زخمی ہوگئی۔ جمعہ کو افغان میڈیاکے مطابق صوبائی پولیس کے سربراہ جنرل عبدالحبیب سید خیل کا کہنا تھا کہ جمعرات کی رات پاکستانی فورسز کی جانب سے راکٹ فائر کئے گئے جو صوبہ کنٹرکے ضلع دنگام کے مخلتف حصوں میں گرے جس سے ایک دس سالہ بچی زخمی ہوگئی ۔افغان حکام نے الزام لگایا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے منگل کے روزدوبارہ گولہ باری کاسلسلہ شروع ہوگیا تھا اورکنٹر میں 61 راکٹ فائر کیے گئے تھے ۔
افغانستان/الزام

ای پیپر-دی نیشن