• news

رانا ثناء بدستور سرکاری رہائشگاہ میں مقیم گاڑی بھی استعمال کر رہے ہیں

لاہور ( سپیشل رپورٹر) سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ جنہوں نے بطور وزیر قانون استعفیٰ کا اعلان کیا تھا، وہ ابھی تک وزیر کو دی جانیوالی سرکاری رہائشگاہ میں مقیم ہیں جبکہ وزیروں، مشیروں، پارلیمانی سیکرٹریوںکیلئے جو تنخواہ، مراعات، کا 1975ء کا جو قانون ہے اسکے تحت وزیر کے عہدہ چھوڑنے کے 15 روز کے اندر اندر وہ سرکاری رہائشگاہ اور سرکاری گاڑی واپس کر دیگا۔ سانحہ ماڈل ٹائون کے غیرجانبدارانہ تحقیقات کیلئے وزیراعلیٰ نے 20 جون کو اعلان کیا تھا جس پر ان کا استعفیٰ دینے کی خبر 21 جون کو آئی تھی اسکے تحت 6 جولائی کو رانا ثناء اللہ کو وزیر کے طور پر دی جانیوالی رہائشگاہ اور انکی گاڑیاں جو بطور وزیر وہ استعمال کر رہے تھے، وہ واپس ہو جانی چاہئے تھیں تاہم محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کے ذرائع کے مطابق ابھی تک وہ رہائش گاہ اور گاڑی استعمال کر رہے ہیں۔
رانا ثنائ/ رہائش

ای پیپر-دی نیشن