• news

حافظ آباد میں ذہنی مریضہ لڑکی، شاہ کوٹ میں لڑکے سے زیادتی

حافظ آباد + شاہ کو ٹ + فیصل آباد (نمائندہ خصوصی + نامہ نگاران) حافظ آباد میں ذہنی مریضہ لڑکی، شاہ کوٹ میں لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے نواحی گائوں سوئیانوالہ میں بااثر چودھری کے ڈیرہ پر کام کرنے والے چالیس سالہ ملازم کی 14سالہ ذہنی مریضہ سے زیادتی، زیادتی کا شکار لڑکی کو طبی امداد اور ضروری کاروائی کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ ونیکے تارڑ نے مقدمہ درج کر لیا۔ گائوں سوئیانوالہ کے محنت کش رکشہ ڈرائیور امداد اللہ کی 14سالہ بیٹی تنزیلہ رانی پیدائشی طور پر ہی ذہنی مریضہ ہے وہ اپنے گھر سے باہر جا رہی تھی ڈیرہ پر کام کرنے والے اوباش ناصر اسلم نے اسے زبردستی اپنے ڈیرہ پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اورفرار ہوگیا۔ تنزیلہ رانی صحیح بات بھی نہیں کر سکتی ہے۔ تنزیلہ رانی کے والد امداد اللہ کا کہنا ہے ملزم نے اسکی بیٹی سے بہت ظلم کیا ہے۔ وزیراعلیٰ اسے انصاف فراہم کر یں اور ملزم کو سخت سزا دلوائیں۔پولیس کا کہنا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ شاہ کوٹ میں نواحی گائوں ڈلہ چندہ سنگھ میں دو نوجوانوں یونس اور گلزار نے 20 سالہ لڑکے بابر علی کو اجتماعی زیا دتی کا نشانہ بنا ڈالا۔یونس اور گلزار نے شوکت علی کے بیٹے بابر علی کو زبردستی قریبی کھیتوں میں لے جا کر باری باری اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ فیصل آباد، اوکاڑہ اور چناب نگر میں دو بچوں اور دوشیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ فیصل آباد میں تھانہ ڈجکوٹ کے نواحی علاقے چک نمبر289ر۔ب کے عبدالغفور کا بیٹا گلی میں کھیل رہا تھا گوگا اسے ورغلا کر خالی مکان میں لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اوکاڑہ میں اوباش نے نوازشریف سکیم کے تحت رقم دلوانے کا بہانہ بنا کر غریب دوشیزہ کو اغواء کر کے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ صمد پورہ کی شمیم کو عمران خاں نامی شخص نے موبائل فون پر اطلاع دی نواز شریف سکیم کے تحت آپ کے 15 ہزار روپے آئے ہیں آ کر لے جائو۔ ملزم کلثوم اختر کو اپنے ساتھ رقم دلوانے کیلئے لے گیا۔ شمیم اختر نے الزام لگایا ملزم اس کی بہن کو نامعلوم مقام پر لے گیا جہاں اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ چناب نگر میں موضع چک بہادرکی ممتاز بی بی نے پولیس کو بتایا اعجاز احمد نے سائل کے دس سالہ بیٹے سے زبردستی زیادتی کی اور مزاحمت کرنے پر تشدد کر کے مضروب کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن