• news

ساہیوال سرگودھا : ٹرک کیساتھ فوجی گاڑی کے تصادم میں زخمی پانچ اہلکار دم توڑ گئے

ساہیوال/ سرگودھا (نامہ نگار) رائے ونڈ میں دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے حساس ادارے کے اہلکار صابر حسین کو انکے کے آبائی گائوں دھیرووال تحصیل ساہیوال میں رات پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ شہید اہلکار کو سپردخاک کرنے کے بعد فوج کی گاڑی کے ساہیوال کے نواحی قصبہ دھروسیال میں ٹرک سے تصادم میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے 5اہلکار جاں بحق ہو گئے 3زخمی ہوئے۔ قبل ازیں لانس نائیک صابر حسین کی  نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کی نمائندگی صوبائی وزیر معدنیات شیر علی خان نے کی  اور قبر پر پھولوںکی چادر چڑھائی۔ نماز جنازہ میں کمشنر سرگودھا ڈویژن کیپٹن (ر)  محمد آصف ، ریجنل پولیس آفیسر احمد اسحاق جہانگیر، کرنل وسیم، ڈی سی او ثاقب منان اور ڈی پی راجہ بشارت محمود کے علاوہ  علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔ صدر مملکت ، وزیراعظم، آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف ، ڈی جی ایم آئی اور وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی گئیں۔ شہید کی رسم قل صبح انکے آبائی گائوں دھیرووال میں ہی ادا کی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں رائیونڈ کے قریب لاہور میں دہشت گردوں کی فائرنگ کی زد میں آنے والے حساس ادارے کے اہلکار صابر علی کو فوجی اعزاز کے ساتھ اسکے آبائی گائون دھیرووال میں سپردخاک کرکے پاک فوج کی گاڑی نمبر932223 آرمی سرگودھا کی جانب جا رہی تھی کہ دھیروسیال اڈا کے قریب پیچھے سے ٹرک نمبری1746 آر آئی ڈی جسے ڈرائیور غفلت و لاپرواہی سے چلا رہا تھا نے گاڑی کو بائیں سائیڈ سے ٹکر ماری جس سے  گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں نائب خطیب احسان الحق‘ لانس حوالدار محمد سلطان‘ نائیک اصغر شاہ‘ نائیک محمد آصف‘ سپاہی او ۔سی۔یو عدنان‘ نائیک محمد اقبال‘ لانس حوالدار محمد شعیب‘ سپاہی او جی  فرخ شہزاد‘ سپاہی او سی او محمد ثناء اللہ‘ سپاہی احمد نواز‘ نائب صوبیدار محمد بخش سکنائے یونٹ ایئرڈیفنس SAM لائیٹ89 رجمنٹ سرگودھا کینٹ شدید مضروب ہو گئے جبکہ نامعلوم ڈرائیور ٹرک موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ سرگودھا بذریعہ 1122 ریفر کر دیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے‘ نائب خطیب احسان الحق‘  محمد سلطان‘ اصغر شاہ‘ محمد آصف‘ عدنان شہید ہو گئے ‘پولیس تھانہ ساہیوال نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
5اہلکار جاں بحق

ای پیپر-دی نیشن