• news

نرگس سیٹھی کی ویڈیو کانفرنس کے دوران میپکو کا انجینئر ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

ملتان (نامہ نگار خصوصی) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے سٹاف آفیسر میاں یوسف اقبال وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی کی ویڈیو کانفرنس کے دوران گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے۔ ہائیڈرو ورکرز یونین‘ میپکو انجینئرز ایسوسی پاور لومز ایسوسی ایشن سول کے ارکان پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور میاں یوسف اقبال کی موت کا ذمہ دار نرگس سیٹھی اور چیف افیسر میپکو انجینئر مظفر علی عباسی کو قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد فوری بند کیا جائے۔ قبل ازیں ابدالی مسجد میں میاں یوسف اقبال کی نماز جنازہ ادا کی گئی نماز جنازہ میں میپکو کے چیف ایگزیکٹو افیسر مظفر علی عباسی بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبران خواجہ محمد اعظم اور ملازمین نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔
دل کا دورہ
میپکو/ انجینئر

ای پیپر-دی نیشن