نیب نے گدو رینٹل پاور منصوبہ سکینڈل کے حوالے سے ریفرنس دائر کردیا
اسلام آباد(نامہ نگار) قومی احتساب بیورو(نیب) نے گدو رینٹل پاور پراجیکٹ سکینڈل کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا۔ذرائع کے مطابق ریفرنس میں وزارت پانی و بجلی کے دو سابق سیکرٹریوں سمیت13ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ دو سابق سیکرٹریوں میں اسماعیل قریشی اور شاہد رفیع شامل ہیں جبکہ پیپکو کے دو سابق ایم ڈیز منور بصیر اور طاہر بشارت چیمہ بھی شامل ہیں۔ ملزمان پر بد عنوانی اور اختیارات کا ناجائز، ای سی سی اور وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری کے بغیر منصوبے کی منظوری دینے اور پپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قومی خزانے کو 17 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
ریفرنس