’’شہید صابر حسین پوری قوم کا ہیرو ہے‘‘ شہبازشریف نے اجلاس کے دوران خصوصی دعا کرائی
لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے صوبہ میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس میں پنڈ ارائیاں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سکیورٹی ادارے کے اہلکار صابر حسین کی جرأت اور بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور شہید کی روح کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔ وزیراعلیٰ اور اجلاس کے تمام شرکاء نے زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صابر حسین شہید جیسے فرض شناس اہلکار کی شہادت پر پوری قوم کو فخر ہے جس نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دیا اور بہادری اور جرأت کے ساتھ دہشت گردوںکا مقابلہ کیا۔ شہیدصابر حسین پوری قوم کا ہیرو ہے اور زخمی ہونے والے اہلکاروں نے بھی دلیری کے ساتھ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے جس پر پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے ، افسران اور اہلکاران مبارکباد کے مستحق ہیں۔
وزیراعلیٰ/ دعا