بھارت نے ایشین سکس ریڈبال اور ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کر دی
لاہور (نمائندہ سپورٹس) ایشین سکس ریڈبال اور ایشین سنوکر ٹیم ایونٹ میں بھارت نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ بھارت کا دس رکنی دستہ آئندہ ماہ 17 سے 23 اگست تک کراچی میں ہونیوالے مقابلوں میں شرکت کریگا۔ ایشین سکس ریڈبال میں پاکستان کے سابق عالمی چیمپئن محمد آصف ٹائٹل کا دفاع کرینگے۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ کے مطابق بھارت، تھائی لینڈ، افغانستان، شام، قطر، بحرین اور یو اے ای نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ تاہم ہماری کوشش ہے کہ چیمپئن شپ میں 16 سے 18 غیرملکی ٹیمیں شرکت کریں۔