• news

واشنگٹن:پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی کوہ پیمائوں ثمینہ بیگ اور علی بیگ کے اعزاز میں تقریب

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے میں مائونٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ اور ان کے بھائی مرزا علی بیگ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے خطاب کیا ۔ثمینہ اور علی بیگ ان دنوں امریکہ میں خطے کی بلند ترین چوٹی مائونٹ مکائنلے سر کرنے کی مہم پر ہیں ۔ پاکستانی سفیر عباس جیلانی نے دنیا بھر کی  چوٹیوں پر پاکستانی پرچم لہرانے پر  علی اور ثمینہ کے عزم و حوصلے کو سراہا ۔

ای پیپر-دی نیشن