لارڈز ٹیسٹ : انگلینڈ 319 پر آؤٹ بھارت کی 145 رنز کی مجموعی برتری،6 وکٹیں باقی
لارڈز (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں 319 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بھونیشور نے 6وکٹیں حاصل کیں ۔بھارت نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 169 رنز بنا کر 145 رنز کی مجموعی برتری حاصل کر لی جبکہ اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 295رنز بنائے تھے ۔