• news

حکومت گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت ایکشن لے: زاہد عمران

نارنگ منڈی (نامہ نگار)جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما زا ہد عمران کوروٹانہ نے کہا ہے کہ ماہ صیام اللہ تعالی کی طرف سے مسلمانوں کیلئے ایک انمول تحفہ ہے اوررمضان المبارک ہمیں صبر اور استقامت کادرس دیتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے دارارقم سکول گول چوک میں افطاری کے موقع پر شہریوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا مقررین سٹی امیر جاوید انور بٹر نے کہاکہ رمضان المبارک کا احترام امت مسلمہ کے ہر فرد پر لاذم ہے حکومت گراں فروشوںذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف سخت ایکشن لے ۔

ای پیپر-دی نیشن