• news

عید کی چھٹیوں میں ڈینگی سرویلنس کاکام جاری رہے گا‘ سیکرٹری کوآپریٹو پنجاب

لاہور  (ثناء نیوز) سیکرٹری کو آپریٹو پنجاب بابر حیات تارڑنے ہدایت کی ہے کہ عید کی چھٹیوں کے دوران انسداد ڈینگی کی سرگرمیاں جاری رکھی جائیںاور عید پر لوگوں کی بڑے پیمانے پر قبرستانوں میں فاتحہ خوانی کے لئے آمد کے پیش نظر صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے -انہوںنے یہ بات اقبال ٹائون میں منعقدہ انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی بابر حیات تارڑ نے کہا کہ بارشوں کے آغاز کے ساتھ ہی ڈینگی مچھر کی افزائش کے امکانات بڑھ جاتے ہیں لہذا ڈینگی لاروا کے ہاٹ سپاٹس کو ہر صورت ختم کرنے پر توجہ دی جائے۔  مستقبل میں انسداد ڈینگی کی سرگرمیوں کے لئے مختلف محکموں سے سٹاف لینے کی بجائے لاہور میں ڈینگی کا الگ عملہ بھرتی کیا جائے گا تا کہ ڈینگی سرویلنس کی سرگرمیاں مزید موثر انداز میں چلائی جا سکیں-انہوں نے کہا کہ جولائی سے نومبر تک پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے ڈینگی کے خلاف بھرپور آگاہی مہم چلائے - انہوں نے مزید بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضو ںکے علاج کے انتظامات مکمل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن