• news

کھلی کچہریوں کے انعقاد پر صوبائی وزیر قانون رانا مشہود احمد کو خراج تحسین

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن یونین کونسل 85 حلقہ پی پی 149 کے صدر چودھری اقبال گجر کی رہائش گاہ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا بڑی تعداد میں اہل علاقہ کی شرکت صوبائی وزیر قانون رانا مشہود احمد خان کو کھلی کچہریوں کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری اقبال گجر نے کہا کہ رانا مشہود نے کھلی کچہریوں کا انعقاد کرکے عوام کے دل جیت لئے اس موقع پر مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی رانا مشہود نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے فوری  احکامات جاری کئے۔  انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزیراعظم نواز شریف ملک کو معاشی قوت بناکر دم لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن