• news

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس سے 18 کروڑ عوام کبھی دستبردار نہیں ہوں گے: وسیم اختر

لاہور ( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے جس سے 18کروڑ عوام کبھی دستبردار نہیں ہوںگے، اقوام متحدہ نے1949میں کشمیریوں کے لئے حق خودارادیت تجویز کیاتھا مگر اس پر آج تک عمل درآمد نہیں ہوسکا، گزشتہ بیس سالوں کے درمیان ہزاروں کشمیریوں کو شہید کرکے اجتماعی دفن کیاگیا،  جس پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی معنی خیز ہے،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کے تحت انڈین آرمی کوعام لوگوں پر تشدد اوران کوقتل کرنے کاسرٹیفیکیٹ دیا ہوا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کشمیریوںکی تاریخی جدوجہد قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ بھارت ہماراازلی دشمن ہے جس نے کشمیر پرناجائز قبضہ جمایاہواہے۔

ای پیپر-دی نیشن