• news

مسلم لیگ (ن) کی حکومت پانچ برس کے دوران عوام کے مسائل حل کردے گی: ملک وحید

 لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن)  کے رکن پنجاب اسمبلی ملک  محمد وحید نے کہا ہے کہ پرویزمشرف  کے ریفرنڈم کو کامیاب بنانے والے آج  نوازشریف‘ شہباز شریف کی حکومت کو ڈی ریل کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں‘  ایسے  لوگ ملکی معیشت کا پہیہ  جام کرنے کی کوشش  کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں رکن پنجاب اسمبلی  ملک محمد وحید  نے مزید کہا کہ  شیخ رشید اور چودھری برادران وہی لوگ ہیں جنہوں نے مدرسہ  حفصہ  اور لال مسجد  کے وقعہ کے وقت استعفے نہیں دئیے تھے آج  مسلم لیگ ن کے قائدین سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن