آزادی مارچ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ہے: عامر خان
لاہور (پ ر) یوسی68 قلعہ گجر سنگھ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئرمین عامر خان‘ طارق قریشی ممبر مشاورتی کمیٹی اور لیگی رہنما خلیق الرحمٰن اپل نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ عمران خان چودہ اگست کو آزادی مارچ کے نام پر افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں لیکن جمہوری نظام کو عدم استحکام کرنے کی سازش ناکام ہو گی اور انہیں رسوائی اور بدنامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ بیرونی اشاروں پر جمہوریت لپیٹنے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔