دھاندلی کی پیداوار سیاستدانوں کے دن گنے جا چکے ہیں: عبدالکریم کلواڑ
لاہور (پ ر) تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری فنانس عبدالکریم کلواڑ نے کہا ہے کہ آزادی مارچ ضرور ہو گا۔ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر الٹے سیدھے بیان دے رہی ہے۔ مگر عوام پر حکمرانوں کی حقیقت کھل چکی۔ دھاندلی کی پیداوار سیاستدانوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ عوام عمران خان کی بات غور سے سنتے ہیں اور انہیں ان کی قیادت پر یقین ہے۔ وزراء تحریک انصاف کے خلاف پراپیگنڈے میں مصروف ہیں مگر ناکامی ان کا مقدر بن چکی ہے۔ سونامی کی لہریں دھاندلی کو ختم کرکے ہی رکیں گی۔ عمران نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کا ایجنڈا اپنایا ہے۔ کھوکھلے سیاستدانوں کو اپنی سیاست ختم ہوتی نظر آرہی ہے۔