• news

نواز شریف کی فیملی حکومت‘ ترجیحات جمہوری نہیں کاروباری ہیں: جاوید ہاشمی

بنوں (ثناء نیوز) تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نوازشریف کی فیملی حکومت ہے۔  انکی ترجیحات جمہوری کم اور کاروباری زیادہ ہیں۔ بنوں میں صحافیوں سے بات چیت کرتے انہوں نے کہا ہم آپریشن کے حامی نہیں تھے لیکن اب فوج کو ملک کی بقا کیلئے اکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس کے حکمراں تاجر ہیں۔ دنیا کے کسی ملک میں تاجر اور سرمایہ دار حکمران نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو کسی صورت مشکل کی گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے لیکن جمہوریت کی بحالی کیلئے 14 اگست کو آزادی مارچ بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا ہ خیبر پی کے کی حکومت پر آئی ڈی پیز کی آمد پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔ بنوں کے عوام نے انصار مدینہ کی یاد تازہ کردی۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں سکیورٹی کے مسئلے کے حل کیلئے پانچ سو ایف سی اہلکار بھرتی کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کو برقرار رکھنے کیلئے 14 اگست کا مظاہرہ وقت کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے گھر کے قریب دہشت گردی کا واقعہ حکومت کی نااہلی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن