دینی، مذہبی جماعتوں کا فلسطینیوں کیساتھ یکجہتی پر عوام سے اظہار تشکر
اسلام آباد (ثناء نیوز) دینی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے ملک بھر میں فلسطینیوں کیساتھ یکجہتی کے بھرپور اظہار پر عوام کا شکریہ اداکیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے بین الاقوامی میڈیا میں فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے حوالے سے جانبداری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ عالمی برادری کی خاموشی فلسطینیوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ یاد رہے اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمن اور دیگر رہنماؤں نے کہا عالمی برادری کو فلسطین کے معاملے کو اٹھانا چاہئے، اس پر خاموشی فلسطینیوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔