• news

نقل مکانی کرنیوالے خاندانوں کی بڑی تعداد سکولوں میں مقیم ہے:اقوام متحدہ

اسلام آباد(ثناء نیوز)پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی ایک بڑی تعداد بنوں،ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے 1200 سرکاری سکولوں میں مقیم ہے۔اقوام متحدہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے گرمیوں کی چھٹیوں کے ختم ہونے پر ان سکولوں کو خالی کرنا پڑے گا لیکن اس سے قبل یہ ضروری ہے کہ ان تمام تعلیمی اداروں کی مناسب صفائی کی جائے بصورت دیگر وبائی امراض پھوٹنے کے خدشات بڑھ جائیں گے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین یو این ایچ سی آر کی ترجمان دنیا اسلم خان نے امریکی نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو میں بتایا کہ اس وقت بنیادی چیلنج یہ ہے کہ نقل مکانی کرنے والوں کی اکثریت کیمپوں میں نہیں رہ رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن