شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کو نقد امداد کی فراہمی تیز، 24 گھنٹوں میں 10 کروڑ 90 لاکھ روپے تقسیم
پشاور (ثناء نیوز) وفاقی حکومت نے شمالی وزیرستان ایجنسی کے بے گھر افراد کے درمیان نقد امداد کی تقسیم کا عمل تیز کردیا ہے۔ ایف ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بے گھرافراد میں 10 کروڑ 90 لاکھ روپے تقسیم کئے گئے۔ ایف آر بنوں میں واقع سیدگئی چوکی پر رجسٹرڈ ہونے والے بے گھرا فراد میں اب تک26 کروڑ 22 لاکھ روپے کی نقد امداد تقسیم کی گئی ہے۔