بے نظیر قتل کیس: عدالت نے 26 جولائی کو مزید 4 گواہ طلب کر لئے
راولپنڈی(آئی این پی ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں 4 گواہان کو 26 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اسماعیل جوئیہ نے بے نظیر قتل کیس کی سماعت کی۔