خیبر ایجنسی میں سرچ آپریشن کے دوران 200 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار
خیبر ایجنسی (ثناء نیوز) فاٹا کے قبائلی علاقے خیبرایجنسی میں سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران دو سو سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقے جمرود کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کا سرچ آپریشن جاری ہے۔