• news

پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کافی قربانیا ں دے چکا ہے ،فریال تالپور

لندن (این این آئی) پیپلز پارٹی کی سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کافی قربانیا ں دے چکا ہے اور یہ مسئلہ افغانستان کی وجہ سے ہے۔ مگر اس ریجن کا اصل مسئلہ کشمیر ہے اور مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے لئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے جس کی وجہ سے پاکستان، بھارت تعلقات میں بہتری نہیں آسکتی۔

ای پیپر-دی نیشن