کھرڑیانوالہ، ہنگامہ آرائی، وزیراعلیٰ کی ایم پی اے رانا شعیب کیخلاف مقدمہ درج کرنے، قانونی کارروائی کرنیکی ہدایت
لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے تھانہ کھرڑیانوالہ میں ہنگامہ آرائی کرنے والے ایم پی اے کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ایم پی اے رانا شعیب کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں، انصاف کیلئے ہرممکن اقدام کیا جائے۔
کارروائی/ حکم