• news

نیب نے مضاربہ سکینڈل میں مزید دو ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  نیب نے مضاربہ  سکینڈل  میں مزید 2 ریفرنسز کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریفرنسز میں 13  افراد  کے خلاف کرپشن اور اسلامی  سرمایہ کاری کا نام  استعمال کرتے ہوئے عوام  کو  بے وقوف بنانے  کا الزام ہے۔  نیب اعلامیہ کے مطابق پہلا  ریفرنس محمد عمران،  حسین احمد،  غلام رسول ایوبی اور محمد خالد  کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔ 28 سو سے زائد افراد  نے غلام رسول ایوبی  کے خلاف 2 ارب 95 کروڑ روپے  کی بدعنوانی  کی شکایات کی ہیں جبکہ ملزم شبیر احمد  نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 4 کروڑ 90 لاکھ کی رقم لوگوں  سے بٹوری ہے۔
ریفرنسز / منظوری

ای پیپر-دی نیشن