سگریٹ کمپنی کینسر سے مرنے والے کی بیوہ کو 23.6 ارب ڈالر ادا کرے: امریکی عدالت
نیویارک (بی بی سی اردو) ایک امریکی عدالت نے ملک کی دوسری بڑی سگریٹ کمپنی کو حکم دیا ہے کہ وہ پھیپڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو کر مرنے والے ایک سگریٹ نوش کی بیوہ کو 23.6 ارب ڈالر ادا کرے۔ اس کے علاوہ آر جے رینالڈز ٹوبیکو کمپنی کو تلافی نقصانات کے حوالے سے 16.8 ملین ڈالر کا جرمانہ بھی ہوا ہے۔ مرحوم کی بیوہ سنتھیا رابنسن نے سنہ 2008ء میں سگریٹ کمپنی کے خلاف کارروائی شروع کی تھی اور ان کے شوہر کا انتقال سنہ 1996ء میں ہوا تھا۔ آر جے رینالڈز کے ایک اہلکار نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ انصاف اور عقل کے دائرے سے باہر ہے۔
کثیر جرمانہ