بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کی طبیعت خراب، ہسپتال داخل
کراچی (سٹاف رپورٹر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کو طبیعت خراب ہونے کے بعد میمن ہسپتال صفورہ گوٹھ میں داخل کرادیا گیا۔ خضدار (وڈھ) سے کراچی آتے ہوئے انکی طبیعت خراب ہوگئی تھی اور بلڈ پریشر اچانک گر گیا تھا جس کے بعد انکو ہسپتال لایا گیا جہاں انکی حالت بہتر ہو رہی ہے۔
اختر مینگل/ طبیعت ناساز