شکایات کا ازالہ: ارکان قومی اسمبلی اپنے سوالات، توجہ دلائو نوٹسز ٹوکن مشین کے ذریعے جمع کرائیں گے
اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اراکین اسمبلی سوالات اور توجہ دلائو نوٹس ٹوکن مشین کے ذریعے جمع کرائیں گے جس سے ارکان اسمبلی کی شکایات دور ہوجائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ارکان قومی اسمبلی سپیکر سردار ایاز صادق سے سوالات اور توجہ دلائو نوٹسز کی تاخیر کی شکایا ت نوٹ کراتے تھے جس پر سپیکر نے سوالات اور توجہ دلائو نوٹس جمع کرانے کے لئے ٹوکن مشین نصب کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو اسمبلی کے آئندہ اجلاس سے کام کرنا شروع کر دے گی۔ ٹوکن مشین یواین ڈی پی کے تعاون سے نصب ہوئی ہے۔
ٹوکن مشین