چینی سرحد پر بھارتی فوجی دل کی بیماریوں کا شکار، 6 ماہ میں 36 اچانک مر گئے
نئی دہلی (ڈیسک نیوز) چین کی سرحد سے متصل پہاڑی علاقوں میں متعین بھارتی فوجیوں میں دل کی بیماریاں پھیلنے لگیں اس برس 6 ماہ کے دوران36 جوان اچانک مر گئے جن میں 15 کو ہارٹ اٹیک ہوا۔ صورتحال سے پریشان بھارتی فوجی قیادت نے فوجیوں کی خوراک کا نظام بدلنے کا حکم دیدیا‘ کم گھی اور تیل والے صحت بخش کھانے کھلانے زیادہ ورزش کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔