سرکاری عازمین حج کے پاسپورٹ ویزوں کیلئے سعودی سفارتخانے بھجوانے کا سلسلہ شروع
اسلام آباد(آن لائن) وزارت مذہبی امور نے سرکاری عازمین کے پاسپورٹ حج ویزوں کیلئے سعودی سفارتخانے کو بھجوانا شروع کردیئے، 25 اگست سے سرکاری سکیم کے تحت امیدواروں کے پاسپورٹس پر ویزے لگ جائینگے، پہلی حج فلائٹ 27 اگست کو اسلام آبا د سے روانہ ہوگی جبکہ ستمبر کے آخر میں سب سے آخری فلائٹ عازم حجاز ہوگی۔ باوثوق ذرائع نے ’’آن لائن‘‘کو بتایا کہ وزارت مذہبی امور نے 56 ہزار سے زائد سرکاری سکیم کے تحت منتخب ہونیوالے عازمین کے پاسپورٹس میں سے کثیر تعداد سعودی سفارتخانے کو ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد بھجوا دی ہے تاکہ حج ویزے لگ سکیں۔